کالعدم ایس آر اے کے گرفتار دونوں دہشت گرد کئی بم دھماکوں میں ملوث ہیں، سی ٹی ڈی سندھ

کراچی (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی حیدرآباد کے ہاتھوں ٹنڈوالہیار سے گرفتار کالعدم تنظیم سندھ ریوولیشن آرمی (ایس آر اے) کے دونوں دہشت گرد کئی بم دھماکوں میں ملوث نکلے، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم ظہیر احمد بٹ ولد محمد عباس نے 2014 میں گمبٹ میں ریلوے لائن پر دھماکہ کیا، 2015 میں لاڑکانہ میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو دھماکے سے اڑایا، 2016 میں لاڑکانہ میں سائیکل میں بم نصب کرکے دھماکہ کیا، 2016 میں ہی میہڑ میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرا ملزم صدرالدین کولاچی ولد ابوبکر بم تیار کرتا تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم صدرالدین کولاچی 2016 میں کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مکان میں آئی ای ڈی تیار کررہا تھا کہ دھماکا ہوجانے سے اس کی آنکھ ضائع ہوگئی تھی۔سی ٹی ڈی کے مطابق دنوں دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں