قلعہ سیف اللہ کے ہونہار طالبعلم کیلئے وزیراعظم کی جانب سے مفت تعلیم کا اعلان

قلعہ سیف اللہ (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے قلعہ سیف اللہ کے ہونہار طالب علم کی ٹیلنٹ کو دیکھ کر انہیں پاکستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم دلانے کااعلان کردیا۔ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے خشنوب کے خیمہ بستی کے دورے کے دوران ایک کم سن لڑکے سے حال احوال کیا اور ان سے تعلیم سے متعلق دریافت کیا وزیراعظم نے بچے کو ملک کے کسی بھی ادارے میں تعلیم دلانے کااعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں