ژوب میں باپ بیٹا دریائے ژوب میں ڈوب کر جاں بحق
کوئٹہ(انتخاب نیوز)ژوب میں باپ بیٹا دریائے ژوب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ شپ ژوب کے علا قے با دینزئی میں سیلاح خان اور اسکا بیٹا شاد گل در یائے ژوب کے کنا رے اپنی گائے کو تلاش کر نے گئے جہاں وہ اچانک آنے والے سیلا بی ریلے میں ڈو ب کر جاں بحق ہو گئے ، لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


