محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا ہے۔محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے 14 اگست تک بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ صوبے میں خراب موسمی صورتحال کے باعث کیا گیا۔ وزیراعظم بلوچستان نے تعطیلات میں توسیع دینے کے فیصلے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس سے قبل 16 مئی کو محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے یکم اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
Load/Hide Comments


