نواب اسلم رئیسانی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی والدہ کی وفات پر سندھ اسمبلی میں فاتحہ خوانی
کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی والدہ کی وفات پر سندھ اسمبلی میں فاتحہ خوانی کی گئی، گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری سے استدعا کی کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی اور سابق سینیٹر سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی والدہ کی وفات پر ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی جائے، جس پر ایوان میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
Load/Hide Comments


