شہباز شریف سے بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا، فیاض الحسن

لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا قومی اسمبلی اجلاس میں نہ جانے پر پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا ردعمل سامنے آگیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثابت ہوگیا شہباز شریف بزدل اعلیٰ ہیں، وہ کورونا سے لڑنے کا نعرہ لگا کر پاکستان آئے تھے لیکن وہ جس دن سے پاکستان آئے ہیں ایک کمرے میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے بزدل شخص آج تک نہیں دیکھا۔ شہباز شریف جرات پیدا کریں اور کورونا کے خلاف میدان میں آئیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کی لندن سے واپسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا وہ کمرے سے باہر نکلنے کی جرات کریں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیاا ور اپوزیشن لیڈر نے ہی چھٹی لے لی۔ کسی بزدل کو حکمرانی یا کسی سیاسی جماعت کی قیادت کا کوئی حق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں