14اگست کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

کوئٹہ: یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالرحمن بزدار کی زیرصدارت تمام ذمہ دار اہلکار، اور افسران نے شرکت کی تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اس موقع پر صوبائی سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرکے جوش و جذبے سے منائے انہوں نے کہا 14 اگست سے متعلق صوبے بھر میں فل پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ تمام تقریبات خوش اسلوبی سے سر انجام پا سکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ضلعی سطح پر اور پبلک مقامات پر پرچم کشائی کی جائے گی اور صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں تقاریر اور ملی نغموں کی تقریبات منعقد کیے جائیں گے اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد انور کھتران اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔دریں اثناء حکومت بلوچستان نے ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کا 75 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے کئی پروگرام ترتیب دیے ہیں چودہ اگست کو دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کی سالمیت اور خوشحالی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا جائے گا صبح 8:58 منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے اس دوران ہر طرح کی ٹریفک ایک منٹ کیلئے روک دی جائے گی صبح 9 بجے سے صوبے کے طول و عرض میں قومی پرچم لہرانے کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب صوبائی اسمبلی کے لان میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعلی بلوچستان صبح 9 بجے قومی پرچم لہرائینگے تقریب میں صوبائی وزرا و مشیران، ایم پی ایز، عسکری افسران، صوبائی سیکریٹریز، محکموں کے افسران کووڈ 19 کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے شرکت کریں گے علاوہ ازیں مختلف سطحوں پر قرات اور مجلس مذاکرہ منعقد کیے جائیں گے اور اسکولوں میں بھی نظریہ پاکستان کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے تقریبات منعقد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں