دکاندار اور گاہک احتیاطی تدابیر ہر صورت اختیار کریں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مارکیٹس میں دکاندار اور گاہک احتیاطی تدابیر کو ہر صورت اختیار کریں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو کورونا کی روک تھام کے لیے عوام کا تعاون حاصل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز کھلنے کے بعد مارکیٹوں میں رش دیکھا جارہا ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وباء کے پھیلاؤ کو کم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کاروبار کی بحالی کے بعد ہر شخص کو بہت زیادہ احتیاط برتنا ہوگی۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ دکاندار اور گاہک مارکیٹس میں احتیاطی تدابیر کو ہر صورت اختیار کریں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ گھر کے تمام افراد کے بجائے صرف ایک شخص سامان کی خریداری کے لیے نکلے۔مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی اور فاصلہ اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے اور اس دوران جینے کے لیے احتیاط کرنا ہوگا۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ آئیے مل کر کورونا وباء کا مقابلہ کریں اور سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں