اسلامی جہاد نے متعدد اسرائیلی شہروں کو نشانے پر رکھ لیا، 100 راکٹ فائر
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں اس وقت سائرن بجنا شروع ہو گئے فلسطین اسلامی جہاد کی طرف سے اسرائیل کے اندر ایک سو راکٹ فائر کیے گئے تاکہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے کا جواب دے سکے، اسرائیل کی غزہ پر جمعہ کے روز بمباری کی کی وجہ سے اسلامی جہاد کے لیڈر تیسیر الجعبری شہید ہو ئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یروشلم بریگیڈ نے تل ابیب اور دوسرے اسرائیلی شہروں پر بمباری کی ہے۔ اس امر کا اظہار اسلامی جہاد کے مسلح ونگ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک سو سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے ۔اسرائیلی حکام نے اس سے قبل اپنے کئی شہروں پر ممکنہ راکٹ حملوں سے خبردار کیا تھا۔ اس سلسلے میں اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے اپنے وسطی، جنوبی علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔ تاکہ اسرائیلی یہودی احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔
Load/Hide Comments


