لاہور میں 3 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس،متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

لاہور:لاہور میں 3 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی،ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اندرون شہر سید مٹھا بازار میں بوسیدہ عمارت گر گئی،ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے سید مٹھا بازار کے علاقے روانہ ہو گئیں،ریسکیو ٹیم کاکہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبنے کا خدشہ ہے،زمین بوس ہونے والی عمارت 3منزلہ تھی جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں