کوہلو میں سیلاب متاثرین کی امداد میں بھی کرپشن کرنا افسوسناک ہے، نیشنل پارٹی

کوہلو (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کوہلو ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سیلاب متاثرین کی حق تلفی اور مختلف محکموں میں بڑھتی کرپشن کیخلاف سڑکوں پر نکل گئی اور احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی ہے ریلی نیشنل پارٹی کوہلو کے ضلعی سیکرٹریٹ سے برآمد ہوئے جس میں پارٹی ورکروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پہنچی جہاں مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کے زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہراہ کیا اور کوہلو پنجاب قومی شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک بند کئے رکھا ہے اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء محراب بلوچ،ضلعی صدرکوہلو،جنرل سیکرٹری علی نواز،سینئر رہنماء عزیز مری،اللہ بخش خان سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ہے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی نے ضلع میں کرپشن،بدعنوانی،مختلف محکموں میں بھتہ اور سیلاب متاثرین کے ساتھ نارویہ سلوک کا بازار گرم کر رکھا ہے ان کے خیال میں یہاں کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے اور وہ اپنی من مانی سے کرپشن کرکے ضلع کو چلائیں گے مگر یہاں نیشنل پارٹی سمیت لوگ یہ عمل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کیونکہ یہ ضلع عوام کا ہے اور یہاں بہت پڑھے لکھے و سیاسی شعور رکھنے والے لوگ موجود ہیں جنہوں نے ہر دور میں نہ انصافیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں بھی کرپشن اور سامان متاثرین کے بجائے من پسند لوگوں میں تقسیم کیا جانا افسوس ناک ہے جس کی چھت اور گھر گر گئے ہیں انہیں وہ دفتروں سے دھکے دے کر نکال دیتے ہیں اور جہاں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے وہاں سامان فراہم کیا جارہا ہے جو انتہائی غلط اقدام ہے ہمارے ہاں ناانصافی اور من پسندی کی حد یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ضلع میں اب غریب و سیلاب متاثرین کو ایک ٹینٹ اور دو کلو چاول کیلئے بھی بڑی شفارش کرنا پڑتا ہے حیران کن بات یہ بھی ہے کہ اس معاملے میں اب تک صوبائی حکومت بھی مکمل خاموش ہے نہ جانے وہ کیوں ڈپٹی کمشنر کوہلو کے نارویہ سلوک اور سیلاب متاثرین کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف چپ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں