جانوں کا نذرانے دینے والوں کی جہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے، اے این پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ8 اگست2016 ء کو انتہا پسندوں نے لحظوں میں وکلاء طبقے کو ٹارگٹ کر کے عدل وانصاف کے میدان میں گزشتہ 50 سال کے دوران کی گئی جہد کو خاکستر کردیا۔ اس حوالے سے مقررہ عصرانے سے مقررین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اغیار کا یہ خیال تھا کہ باچا خان کے پیروکاروں کو بم دھماکوں، گولیوں سے ڈرا دھماکا کر راہ راست سے بیزار کرائیں گے، آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ وہ انتہا پسند جنہوں نے فسطائیت کی انتہا کرتے ہوئے ہم سے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہم سے جدا کردیا، وہ انتہا پسند شکست وریخت سے دو چار ہیں، 8 اگست کو جانوں کے نذرانے دینے والوں کی جہد آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
Load/Hide Comments


