پاک ایران ریلوے ٹریک پر مرمتی کام جاری، ریل سروس معطل
چاغی (انتخاب نیوز) پاک ایران ریلوے ٹریک پر مرمتی کام جاری پاک ایران ریل سروس تاحال معطل۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون کے بارشوں نے پاک ایران ریلوے ٹریک کو کوئٹہ سے لیکر تفتان تک مختلف جگہوں پر سیلابی ریلوں نے بہا کر لے گیا تھا جس کہ سبب پاک ایران مالبردار سروس تاحال معطل ہے اس وقت دالبندین ریلوے اسٹیشن پر چار مالبردار ٹرینیں رکی ہوئی ہے جبکہ ایک ٹرین یک مچ کے مقام پر کھڑا ہے ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک بحال ہوتے ہی دالبندین اسٹیشن سے چاروں ٹرینیں تفتان روانہ کیا جائے گا جبکہ یک مچ میں کھڑی مال گاڑی کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا انسانی عملہ ودیگر ضروری وسائل کم ہونے کی سبب ٹریک کی بحالی میں وقت لگے گا پاک ایران ریلوے ٹریک کو پہلی بار حالیہ مون سون کے بارشوں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
Load/Hide Comments


