شہباز گل بغاوت مقدمہ، نجی ٹی وی کا آپریشن ہیڈ گرفتار، اینکر دبئی فرار

کراچی (انتخاب نیوز) اے آر وائی نیوز کے آپریشن ہیڈ عماد یوسف کو ڈیفنس کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔ میمن گوٹھ پولیس نے اے آر وائی کے مالک، انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے رہنماء کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گل، اے آر وائی نیوز کے تجزیہ نگار ارشد شریف، اسلام آباد بیورو چیف خاور گھمن کو نامزد کیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے (مالک) سی ای او سلمان اقبال، اے آر وائی نیوز کے آپریشن ہیڈ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عماد یوسف ایف آئی آر میں نامزد۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کے اینکر ارشد شریف نجی پرواز کے ذریعے پشاور سے دوبئی فرار۔ ارشد شریف بدھ کی صبح سویرے پشاور سے دوبئی روانہ ہوئے۔ ارشد شریف کراچی اور اسلام آباد پولیس کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں