ژوب، مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر16 سالہ لڑکی جاں بحق
ژوب (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے نیو ٹاؤن اسکول کے قریب مکان کی دیوار گرنے سے نورمحمد عرف چارگل سمزئی حریفال کی سولہ سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کے بعد لوگوں نے ملبے سے بچی کی لاش نکالی جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
Load/Hide Comments


