بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج جمعہ کو سہ پہر تین بجے بلوچستان اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ہوگااجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ اور رکن اسمبلی نصراللہ زیرے توجہ دلاو نوٹسز پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں