صدر ولادیمیر پیوٹن کیخلاف بولنے پر روسی صحافی جیل منتقل

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی تفتیش کاروں نے صحافی مرینا افسیانیکووا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا جنہوں نے ٹی وی پر براہ راست روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کی مذمت کی تھی، جس کی بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق جولائی کے وسط میں، صحافی مرینا افسیانیکووا نے کریملن کے قریب ہاتھ میں ایک پوسٹر اٹھا کر تنہا احتجاج کیا تھا، جس پر لکھا تھا کہ ‘پیوٹن ایک قاتل ہے، اس کے فوجی فاشسٹ ہیں۔’ وکیل دمتری زاخوتوف نے کہا کہ ‘صحافی کے خلاف مقدمہ شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ تفتیش کاروں کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ 44 سالہ صحافی کے لیے مقدمے سے پہلے کے اقدام کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔وکیل کا کہنا تھا کہ صحافی پر روسی افواج کے بارے میں معلومات پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے جسے حکومت نے گمراہ کن سمجھا ہے اس لیے وہ مقدمے سے پہلے حراست میں رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں