شہباز گل ابھی تک منشی خانے میں ہیں، نئی سازش سوچی جا رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں شہباز گل پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کر سکوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز کے جسم پر تشدد کے نشان ظلم کی اس داستان کی گواہی ہیں، اب جب ریمانڈ مسترد ہو گیا ہے شہباز کو جیل نہیں بھیجا جا رہا بلکہ ابھی تک منشی خانے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب نئی سازش سوچی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں