عمران خان سے عثمان ڈار کی ملاقات، ٹائیگر فورس سے متعلق رپورٹ پر اظہار اطمینان
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے متعلق رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے معاون خصوصی کو صوبائی سطح پر کوارڈینیشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو ٹائیگر فورس متحرک کئے جانے کے بعد پہلی رپورٹ پیش کی۔عثمان ڈار نے صوبائی حکومتوں کے تعاون اور اعدادو شمار پر بھی بریفنگ دی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ رجسٹرڈ نوجوان محنت اور لگن کے ساتھ دی گئی ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ یونین کونسل کی سطح پر ٹائیگر فورس کی جانب سے بے روزگار افراد کی رجسٹریشن میں بھی مدد ملی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ صوبوں سے موصول ہونے والی رپورٹس تسلی بخش اور حوصلہ افزاء ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے عدم تعاون کی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی گئی۔بتایاگیاکہ سندھ میں ایک لاکھ 54 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہیں حکومت تعاون نہیں کر رہی ہے۔وزیراعظم کا ٹائیگر فورس سے متعلق رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیر اعظم نے معاون خصوصی کو صوبائی سطح پر کوارڈینیشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کا (آج) تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے خطاب کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو ملک بھر میں مرحلہ وار متحرک کرنے کا عمل بھی جاری رکھا جائے،سندھ میں رجسٹرڈ نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔