9 نشستوں پرضمنی انتخاب، 6 حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

کراچی (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پرضمنی انتخاب کیلئے 6 حلقوں میں چیرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246، این اے 237، این اے 239، این اے 31، این اے 108 اور این اے45 کے ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ پشاورسے قومی اسمبلی کے حلقہ 31 کی خالی نشست پر عمران خان کی جانب سے حاجی شوکت علی نے کاغذات جمع کرادئیے۔ یہ نشست شوکت علی کیاستعفیٰ کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہے۔ کراچی کی تینوں نشستوں سے عمران خان کے کا غذات نامزدگی جمع کرائے گئے، این اے 246 سے کاغذات نامزدگی عمران اسماعیل ین اے 237 سے کیپٹن(ر) جمیل اور این اے 239 سے کاغذات نامزدگی راجہ اظہر نے جمع کرائے۔این اے 246 پر تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے، شکورشاد عمران خان کے کورنگ امیدوار ہیں۔فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار فرخ حبیب نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ضمنی الیکشن این اے 45کرم ون میں بھی عمران خان کے کا غذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کرائے گئے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں