دکی میں دو ماہ سے پی ٹی سی ایل کی سروس معطل، صارفین کو مشکلات

دکی (انتخاب نیوز) ضلع دکی میں دومہینے گزرنے کے باوجود پی ٹی سی ایل میڈیا کی مرمت نہ ہوسکی محکمہ پی ٹی سی ایل کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق گزشتہ دو مہینے سے کوہلو کے علاقے کشک پہاڑ میں نصب ٹاور جوکہ دکی کو میڈیا فریم کرتا ہے تکیں نکی خرابی پیدا ہونے اور کیٹ کٹ جانے کی وجہ سے اپلوڈنگ سمیت ڈانلوڈنگ زیرو ہوگئی ہے۔دکی میڈیا ریپٹر ٹو ریپیٹر ڈی جی خان پھر لورالائی کے ساتھ بذریعہ کشک ٹاور منسلک ہے۔کشک پہاڑ کوہلو میں واقع ہے جوکہ دکی سے 123 کلومیٹر دور ہے جسکی وجہ سے آئے روز پی ٹی سی ایل میڈیا خراب رہتی ہے میڈیا کی خرابی کی وجہ سے زیرو سسٹم بند رہتا ہے جسکی وجہ سے پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل استعمال کرنے والے ہزاروں صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔دس ایم بی سفیڈ کے بجائے ڈانلودنگ زیرو ایم بی سے دو ایم بی تک بمشکل پنچ جاتا ہے جبکہ اسی طرح اپلوڈنگ زیرو ایم بی سے 0.50 تک ہوتا ہے جسکی وجہ سے نہ ہی کوئی فائلز ڈانلوڈ اور نہ ہی اپلوڈ ہوتی ہے۔دومہینے گزرنے کے باجود پی ٹی سی ایل حکام نے کیٹ کی بحالی اور مرمت کے لئے تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل ماہانہ لاکھوں روپے بیل کی مد میں وصول تو کررہی ہے مگر دوسری جانب صارفین کو نیٹ مہیا نہیں کی جاتی۔ عوامی حلقوں نے جی ایم بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اپریشن کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے جلد ازجلد نیٹ بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں