کوئٹہ سمیت کوہلو ،کچلاک ،بارکھان ، سبی ،مستونگ میں بارش کا سلسلہ جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز)کوئٹہ سمیت کوہلو ،کچلاک ،بارکھان ، سبی ،مستونگ میں بارش کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش جاری ہے ۔ جس سے کئی علاقوں میں تباہی مچاد ی ، جن علاقوں میں بارش سے تباکاریاں ہوئی ہے وہاں پر انتظامیہ کو آئی الرٹ کر دیا گیا ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ، کوہلو ،کچلاک ،بارکھان ، سبی ،مستونگ میں کہیںتیزکہیں ہلکی بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہےں کوہلو ،رکنی ،بارکھان میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا اور فصلوں کو متاثر کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں