افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 32 افراد ہلاک،20 زخمی
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق سیلاب سے درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان کے دو اضلاع شنواری اور سیاہ گرد سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔میڈیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


