کوئٹہ کسٹم کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی آئل برآمد
کوئٹہ(انتخاب نیوز) کسٹم اور لیویز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان اور آئل ٹینکرز برآمد کرلیے، کراچی کرائم رپورٹ کوئٹہ کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس اور لیویز فورس کی مشترکہ کارروائی کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی آئل برآمد کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس اور لیویز فورس نے دالبندین کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 4 عدد آئل ٹینکرز برآمد کر لیے گئے جن سے ہزاروں لیٹرز غیر ملکی ڈیزل برآمد کرکے آئل ٹینکرز کو بھی تحویل میں لے لیا گیا اسی طرح رکھنی کے مقام پر ایک عدد ٹرک اور کنٹینر سے جن میں بظاہر گھریلو سامان اور سیب لدے ہوئے تھے کے خفیہ خانوں سے ہزاروں کلو گرام چھالیہ برآمد کر لی گئی اس کے علاہ ایک عدد نان کسٹم پیڈ گاڑی اور مختلف مسافر بسوں سے 160 عدد ٹائرز بھی برآمد کرلیے گئے ترجمان کے مطابق برآمدشدہ سامان کی ٹوٹل مالیت تقریبا 10 کروڑ روپے بنتی ہے برآمدشدہ سامان کسٹمز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے کلیکٹر انفورسمنٹ کسٹمز کوئٹہ خالد حسین جمالی،ایڈیشنل کلیکٹر معین افضل نے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم دالبندین حامد قمبرانی اسسٹنٹ کلیکٹر رکھنی یوسف مری,سپرنٹینڈنٹ دالبندین آصف زمان،انسپیکٹر محمد رفیق انسپیکٹر الہی بخش،اور رکھنی کے مقام پر تعینات سینئر پریوینٹو آفسیر محمد زمان مزاری اور انسپیکٹر محمد اسلم سولنگی سمعت تمام اسٹاف کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد بھی دیے گئے۔


