کوئٹہ میں مہنگائی ایک دفعہ پھر عروج پر عوام مہنگائی سے سخت پریشان
کوئٹہ(انتخاب نیوز) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مہنگائی ایک دفعہ پھر عروج پر عوام مہنگائی سے سخت پریشان دودھ کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا ۔دلیں گھی ،چینی ودیگر خوردنی اشےاءکی قیمتوں میں بے تاشا اضافہ محکمہ پرائس کنٹرول بے بس آٹا ،گوشت بھی غریب کی پہنچ دور ہے ،جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مہنگائی مزید شدت اختیار کر گیا ہے جو باعث تشویش ہے ۔میڈیکل اسٹور پر دوائی صرف دیکھنے کو ملتی ہے ،گرم امام نے بھی اپنا ریٹ بڑھا کر 150کردی ہے ، موچی نے بھی اپناریٹ میں 30روپے کا اضافہ کیا ہے لوکل بسوں اور رکشوں کی کرایوں میں بھی بے تاشا اضافہ کیا گیا ۔الیکٹرونکس کی چیزیں ڈبل قیمت میں فروخت ہورہی ہے۔سیمنٹ اینٹ سریا ودیگر سامان بھی مہنگے ہوگئی ہے ۔ بلوچستان میں اکثر بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے ۔جبکہ بلوچستان میں اکثرعلاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے اکثر علاقوں میں خوردنی اشےاءکی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔دوسری جانب حکومت یا فلائی تنظیموں کی طرف سے ملنے والی خوردنی اشےاءجنرل اسٹور پر فروخت ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔


