آپریشن کی آڑمیں بے گناہ افراد کو ٹارگٹ بنانا سیکورٹی فورسزکی ناکامی ہے، جماعت اسلامی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ہرنائی کھوسٹ میں طاقت کے استعمال لاتعلق افراد پر شیلنگ، جاں بحق اورزخمی کرناقابل مذمت،غلط اقدام ہے اس سے قبل تربت ودیگر علاقوں میں بھی عام معصوم لاتعلق افراد پر فائرنگ وآپریشن کیا گیا فورسزکس قسم کاامن چاہتے ہیں حکومت کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے فورسزکا یہ رویہ امن ومعصوم لوگوں کے خلاف کا رویہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پرامن علاقوں میں سیکورٹی فورسزکے طاقت کاعلاقے میں حالات خراب کرنے کا سبب بن رہے ہیں جولمحہ فکر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہرنائی خوست میں ہونے والے واقعے کی عدالتی تحقیقات کی ضرورت ہے اور بے گناہوں کی جان لینے علاقے میں امن دشمنوں کے خلاف منظم اندازمیں کاروائی کی ضرورت ہے خوست واقعے میں ملوث اہلکارہرنائی کے پرامن حالات کو کیوں خراب کر رہے ہیں ان اہلکاروں کیخلاف منظم اندازمیں عدالتی کاروائی کی ضرورت ہے ہرنائی میں تخریب کاروں کے خلاف آپریشن کی آڑمیں لاتعلق بے گناہ افراد کو ٹارگٹ بنانا سیکورٹی فورسزکی ناکامی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ امن کے نام پر علاقے میں خوف وہراس پھیلاکر آپریشن کرنااور لاتعلق افراد کو ٹارگٹ بنانا یہ کونسا امن قائم کرنا ہے یہ پرامن علاقے میں حالات خراب کرنے کا ذریعہ ہے بلوچستان میں امن کے قیام میں سیکورٹی فورسزناکام ہوگئی ہے بجٹ میں سیکورٹی کے نام پر کروڑوں فنڈزرکھے جاتے ہیں جو عوام کی سیکورٹی کے بجائے سیکورٹی اداروں کی سیکورٹی پر خرچ ہونے کیساتھ اس قسم کے آپریشن کیے جاتے ہیں جس میں امن کے بجائے حالات مزید خراب ہونے اور نفرت تعصب پھیلانے کا سبب بن جاتے ہیں۔امن کے قیام کیلئے نہتے لوگوں کو ٹارگٹ بنانااور لاتعلق افرادکو جاں بحق وزخمی کرناکہاں کی دانشمندی ہے زیارت ہرنائی سمیت دیگر علاقے ہمیشہ سے پرامن رہے ہیں اب پرامن علاقوں میں اس قسم کی غلطیوں سے حالات مزید خراب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس بھی پھیل گیا ہے اور قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے جو علاقے حکومت عوام اور فورسزسب کے نقصان میں ہے جماعت اسلامی ظلم کے خلاف اور مظلوم کیساتھ ہے۔


