واشک، سیلابی ریلے میں 2 لیویز اہلکار گاڑی سمیت بہہ گئے، لاشیں برآمد

واشک (نامہ نگار) واشک کے علاقے شاہوگیڑی میں مون سون کے بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلہ نے دو لیویز سپائی رسالدار محمد افضل نائب رسالدار نیاز محمد جو کہ بسیمہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اور اپنے ذاتی کابلی وڈز گاڑی میں ایک سرکاری کام کے سلسلے میں چاغی گئے جہاں سے واپسی پر شاہوگیڑی ضلع واشک میں یک مچ ٹو خاران سی پیک روڑ پر گاڑی کو سیلابی پانی بہہ کر لے گیا، جن میں ایک سپاہی پانی سے بچ نکلنے میں کامیاب جبکہ دو سپاہی رسالدار محمد افضل اور نائب رسالدار نیاز محمد کو سیلابی پانی گاڑی سمیت بہا کر لے گیا، دونوں افراد کی لاشیڈ برآمد ہوگئیں، جنہیں ضروری کارروائی کے لیئے ڈی ایچ کیو شیخ زید اسپتال خاران لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں