کراچی،شوہر نے سابقہ بیوی کا گلا کاٹ لیا، واقعہ کی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی (انتخاب نیوز)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سابقہ بیوی کا گلا کاٹنے کے واقعہ کی فوٹیج سامنے آگئی۔واقعے کی منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں زخمی خاتون کو زمین پر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا ہے۔خاتون کے سابق شوہر نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی بھی کوشش کی۔اس موقع پر ملزم کو خودکشی سے روکنے کے لیے جائے وقوع پر موجود ایک شخص نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔واقعے کے بعد

ملزم موٹر سائیکل اسٹارٹ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں