کوئٹہ، نواں کلی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیکچرر قتل، ملزمان فرار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نواں کلی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سرکاری کالج کا لیکچرر علی محمد ناصر جاں بحق ہوگئے تھانہ بجلی گھر پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگل کی نواں کلی کے پہلا اسٹاپ پر پیش آیا۔ موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے فائرنگ کی زد میں آکر گاڑی میں سوار لیکچرر علی محمد ناصر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر دس گولیاں لگیں ہیں۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول لیکچرر 20 روز قبل قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ تاہم واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لیکچرر علی محمد ناصر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مقیم تھے اور گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن ایوب اسٹیڈیم میں پڑھاتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں