پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کیساتھ کھڑی ہوں ,مریم نواز

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میاں صاحب نے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، حکومتی فیصلے کی مزید تائید نہیں کرسکتی۔ مریم نواز نے صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں