چمن، ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک سے 3 دستی بم برآمد
چمن (انتخاب نیوز) چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک کے نزدیک 3 دستی بم برآمد، پولیس نے چمن شہر کو بڑی تبائی سے بچالیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک کے نزدیک 3 دستی بم برآمد کرلیے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کرلیا۔ سیلابی ریلے میں آئے دستی بم ناکارہ بنا دیے گئے۔ ڈی پی او محمد علی کاسی کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


