کوئٹہ میں تالا ب میں ڈوب کر 2بچے جاں بحق

کوئٹہ(انتخاب نیوز) کوئٹہ میں تالا ب میں ڈوب کر 2بچے جاں بحق ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے نواں کلی کلی شاہ عالم میں تالاب کے پانی میں ڈوب کر احسان اللہ ولد حمیداللہ اورصدیق اللہ ولد عزت اللہ جاں بحق ہو گئے ۔ پو لیس نے لا شوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں