سعودی عرب نے سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا، کئی مراعات معطل
ویب ڈسک :سعودی عرب کا کہنا ہے کرونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں اٹھنے والے اخراجات اور تیل کی قیمتوں میں عالمگیر کمی کے باعث وہ کفایت شعاری کا راستہ اختیار کر رہا ہے۔سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد علی ال جادان نے بلوم برگ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی ہیلتھ کیئر اور ان کا روزگار ہماری ترجیح اول ہے۔ ہم اپنی کم سے کم اقتصادی قوت کو برقرار رکھنا یقینی بنایا چاہتے ہیں، تاکہ لاک ڈاون کے زمانے میں ہماری معیشت مستحکم رہے۔یکم جولائی سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس یا سیلز ٹیکس 5 فی صد سے بڑھا کر 15 فی صد کر دیا جائے گا۔ ٹیکسوں کی شرح بھی بڑھائی جا رہی ہے۔سعودی عرب میں لوگوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے اور بہت سے کارکنوں کی تنخواہوں میں کٹوتیاں بھی کئی گئی ہیں۔ جب کہ بہت سے کارکنوں کو کرونا وائرس کی وجہ سے بلا تنخواہ گھر بھیج دیا گیا ہے۔جون سے سرکاری ملازمین کو ملنے والا اضافی گذارہ الاونس بھی روک دیا جائے گا۔