پنجگور، ایرانی بارڈر کی بندش کیخلاف مقامی لوگوں کا احتجاج، شاہراہ پر دھرنا

پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران بارڈر جیرک بارڈر کی بندش کے خلاف زمباد دوہزار گاڑی و دیگر تیل سے کاروباری شخصیت کا جاوید چوک پر احتجاجی مظاہرہ، حق دو تحریک پنجگور کی جانب سے ملا فرہاد نے حمایت و مظاہرے میں شریک تھے۔ بعد ازاں سی پیک روڈ سرسانڈ کے مقام پر روڈ کو بلاک کرکے دھرنا دیا گیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے پنجگور تربت گوادر کوئٹہ جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جب تک ضلعی انتظامیہ ہمیں باور نہیں کرائے گی ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اے سی پنجگور امجد حسین سومرو، اے سی گوارگو اسد اللہ نے مظاہرین سے ملاقات کی، انہوں نے مظاہرین کے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی، بعد میں مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں