کسٹمز کی دالبندین میں کارروائی، 2 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کسٹمز حکام کی دالبندین میں کارروائی، 2 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق دالبندین فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے دالبندین کے علا قے میں کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچز سے کشمش، شاپنگ بیگز، سینتھٹکس کارپٹس، پلاسٹک رول اور چھالیہ برآمد کر کے قبضے میں لے لی۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ غیر ملکی سامان کی قیمت 2 کروڑ روپے بنتی ہے۔ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


