حب، پولیس کی مختلف کاروائیاں منشیات و مسروقہ موٹر سائیکل برآمد مفرور سمیت 3 ملزمان گرفتار

حب(نمائندہ انتخاب) حب سٹی پولیس کی مختلف کاروائیاں منشیات و مسروقہ موٹر سائیکل برآمد مفرور سمیت 3 ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ کی ہدایت پر SHOحب سٹی تھانہ عطاءاللہ نمانی نے گزشتہ روز دیگر پولیس نفری کے ہمراہ حب کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو گرام ہیروین ،ڈیرھ کلو گرام چرس مجموعی طور پر 5کلو گرام منشیات اور ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کے دو ملزمان اسلم ،رحیم شاہ کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی اس حوالے سے SHOحب کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کاروائیاں جاری رہے اسی طرح جاری رہے گی اور شہر کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے دریں اثناءایک کاروائی میں حب سٹی پولیس نے مفرور ملزم گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں