عمران خان کی جان کو خطرے کی اطلاعات، اسلام آباد انتظامیہ کی سیکورٹی دینے سے معذرت
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرے کی اطلاعات،اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ریلی کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔ترجمان ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔ ترجمان ڈی سی اسلام آباد نے بتایاکہ ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سیکورٹی مہیا کرنے سے معذرت کی گئی۔ ترجمان ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد میں سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ کئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے۔ ترجمان ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکاء کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔ ترجمان ڈی سی اسلام آباد نے بتایاکہ زیرو پوائنٹ سے ایف نائین پارک تک روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ بھی سیکورٹی رسک بن سکتا ہے۔ ترجمان ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست کا بروقت جواب بھجوا دیا گیا ہے۔


