ایران بارڈر بندش کیخلاف بارڈر بچاؤ تحریک کے تحت 22 اگست کو دھرنا ہوگا

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور ایران بارڈر بندش کیخلاف بارڈر بچاؤ تحریک کے نام پر مختلف سیاسی سماجی جماعتوں کو 22 اگست کو سی پیک بلاک کرنے کی دعوت نامہ موصول ہوئے، بارڈر بچاؤ تحریک نے نہ صرف سیاسی جماعتوں کو دعوت دی بلکہ چتکان بازار کے تمام دکانداروں کو بھی پمفلٹ تقسیم کئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے قریب پنجگور پروم جیرک بارڈر بند ہے جس کی وجہ سے پنجگور سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں، تیل کے کاروباری لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ضلعی انتظامیہ نے سات جولائی تا 13/14 جولائی کو عیدالاضحی کی وجہ سے بند کرنے کا اعلان کیا، بعد میں انہوں نے 15 جولائی سے اگست تک ایران حکومت کی جانب سے کنسٹرکشن کے حوالے سے بند کردیا، پھر محرم الحرام کے نام پر بند کیا، پھر ایرانی حکام کی جانب سے دس دن کنسٹرکشن کی وجہ بند کرنے کا اعلان کردیا، ضلعی انتظامیہ بارڈر بند کرنے کا اعلان سلیس زبان میں کرتے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے یہاں کے لوگوں کے زندہ رہنے کا دارو مدار بارڈر اس پر تیل کا کاروبار ہے اگر انتظامیہ بارڈر بند کرنے کا شوقیہ جذبہ رکھتے ہیں تو پنجگور کے عوام کو دو وقت کی روٹی دینے کا بندوست کریں، ضلعی انتظامیہ بجائے ایک ادارے کی حیثیت سے عوام کی نمائندگی کریں وہ کاروبار کو محدود رکھنے کیلئے ایران راہداری جیسی بلیک میلنگ کررہے ہیں ہم بارڈر انٹری پوائنٹ کھولنے آزاد کاروبار کرنے کی بات کرتے ہیں وہ رواداری کے بہانے بنا کر مزاحمت کی جانب جارہے ہیں ادارے عوام کے خادم ہیں۔ عوام کے جان ومال کاروبار کی تحفظ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ادارے فریق کی طرح عوام کو بلیک میلنگ کرنے کیلئے راہداری کے حیلے گڑھ رہے ہیں، راہداری دیدار بینی رشتہ داری جنازے شادی بیاہ کیلئے ہے، وہ نہ صرف ضلعی انتظامیہ کی منت بلکہ راہداری انٹرنیشنل قانون کے تحت ہر بارڈر پر ایک دوسرے ممالک کے لوگوں کیلئے لاگو ہے، جنہیں پاکستان سمیت ہر ملک اس قانون کے پاسدار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ پنجگور کے کاروباری لوگوں کے کاروبار کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی احتجاج کسی کے زاتی خلاف یا کسی کو ستانے کیلئے نہیں کررہے ہیں بلکہ اپنے روزگار کی بندش کیخلاف مجبور ہوکر کرنے جارہے ہیں، ضلعی انتظامیہ ہمیں روزگار دے ہم کبھی سڑکوں پر نہیں نکلیں گے اگر ضلعی انتظامیہ ہمیں مطمئن نہیں کرسکی ہم اپنے برادری تربت، گوادر، کراچی، کوئٹہ، پنجگور کے تمام ٹرانسپورٹرز سے اپیل کرتے ہیں اپنی ٹریفک بند کریں، پیر کو سی پیک تا بارڈر بندش کے عملی اعلان تک جاری رہے گا، پیر کو سی پیک روڈ بند کرنے کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، احتجاج ضرور ہوگا۔ اس حوالے سے حق دو تحریک کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر ملا فرہاد نے بھی حمایت کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں