کوئٹہ سمیت ملک کے پانچ بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو ڈویلپمنٹ کیا جائے گا، سعد رفیق

لاہور، سبی (انتخاب نیوز) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کا نظام بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سمیت ملک کے پانچ بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کیا جائے گا جس سے ریلوے کے ریونیو میں اضافہ ممکن ہوگا ریلوے کے نظام پر بہتر بناکر مسافروں کو تمام سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے گواردمیں ریلوے کے عملے کو بھیجا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ملک کے پانچ بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں کوئٹہ لاہور پشاور کراچی فیصل آبادریلوے اسٹیشنوں کو کمرشل حب بنایا جائے گا جس سے ریلوے کے ریونیو میں اضافہ ممکن ہوگا وفاقی وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو گوارد آفس میں ریلوے کے عملے کو جلد بھیجنے کے ساتھ ساتھ تمام پاور وینز کو نومبر تک مکمل فٹ حالت میں دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایات کی جبکہ سسٹم میں موجود تمام سیگنلز ڈی جی سیٹ کو ڈبل کرنے کے احکامات بھی دئیے اجلاس میں تھر کول پروجیکٹ اور کراچی پورٹ ٹرمنل سے پیری تک کوری ڈور منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی اور ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنوں کی صفائی انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات بھی دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایل تھری کے بزنس پرویزل کو وفاقی وزیر ریلوے کے دور قطر کے دوران قطری حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیاں رکھاجائے گا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو تمام سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں