کوئٹہ میں رکشوں کے پرمٹ کو کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ:صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیر احمد بنگلزئی نے کہاکہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید دور کے طرز پر اقدمات اٹھائے جائیں گے۔کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتر ی،غیر قانونی رکشوں کے خلاف موثر کارروائی، پرمٹ کے نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اور وہیکل فنٹس سرٹیفکیٹ کے نظام کو بہتر اور کمپیوٹرایزڈ کرنے سے حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ سرکاری ریونیو میں اضافہ اور قومی شاہراہوں پر حادثات کے روک تھام کے سلسلے میں ٹریفک پولیس،موٹروے پولیس کے ہمراہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ڈویژن میں ٹرانسپورٹ کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ میران بلوچ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک سٹی ملک جاویداحمد،ڈویژنل ڈائریکٹر محب آغااور موٹروئیکل ایگزامنر کامران خان کے علاوہ آرٹی اے کا عملہ بھی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں