ڈیرہ بگٹی، سیلابی ریلے سے خاتون کی لاش برآمد، تین افراد لاپتہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان بھر کی طرح ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک خاتون جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ دو افراد کو بچا لیا گیا لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شدید بارش کے بعد برساتی نالے میں مسافر گاڑی بہہ گئی، قریب موجود افراد نے دو افراد کو بچالیا اور ایک خاتون کی لاش مل گئی جبکہ خاتون سمیت دو افراد آخری اطلاعات ملنے تک لاپتہ تھے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران کے مطابق لیویز فورس کے تیراک لاپتہ افراد کے ملنے تک ریسکیو آپریشن جاری رکھیں گے۔
Load/Hide Comments


