پاکستان ریلوے کا خسارہ 45 ارب روپے سے تجاوز کرگیا
لاہور(انتخاب نیوز) پاکستان ریلوے مالی مشکلات کا شکار ہوگئی، خسارہ 45 ارب روپے سے تجاویز کرگیا۔ پاکستان ریلوے سخت مالی بحران کا شکار ہے جس کے باعث گریڈ 1 سے 9 تک کے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں جاسکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انجن شیڈ، واشنگ لائن، سگنلز شاپ، کے کلاس فور، ورکشاپس، ڈویڑن، اسٹیل شاہ کیرج شاپ اور دیگر شعبوں کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم رکھے گئے ہیں جبکہ ملازمین ریلوے اکاو¿نٹس دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


