سیلاب متا ثرین کیلئے ادویات سے بھر ایک ٹریک بلوچستان روانہ کردیا ہے ،وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد(انتخاب نیوز) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئیں ، ادویات سے بھر ایک ٹریک بلوچستان روانہ کردیاگیا ہے تاکہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جاسکے ، منگل کو اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان میں 30ہزار ویکسین فراہم کی جا چکی ہیں، 2لاکھ ویکسین مختلف علاقوں میں فراہم کی گئی ۔اگر ان کو مزید ادویات اور ویکسین کی ضرورت ہوئی تو فراہم کردیں گے ۔ 36ہزار میڈیکیڈٹ ماسکیٹو نیٹ بلوچستان میں متاثرین کو بھیجے جاسکے ہیں، چند دنوں میں14لاکھ سے زائد میڈیکٹڈکیٹ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں تقسیم کردیا جائے گا ، ڈونرزکے حوالے سے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ڈاکٹرز کی 12رکنی ٹیم بلوچستان میں متاثرین کی مدد کیلئے بلوچستان روانہ ہوگئی ہے ، ڈیڑھ کروڑ کی ادویات اگلے دوروز میں بلوچستان میں بھیجے جاچکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او یونی سیف ، یو این اے فائی اور دیگراسٹیک ہولڈرز ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں،سندھ کیلئے 6لاکھ مچھر دانیاں دوروز میں بجھوائی جائینگی ۔ ادویات میں مختلف اقسام کی اشیاءبجھوائی جارہی ہیں۔ کل ہم ڈونرز کی ٹیم بلارہے ہیں۔ اور تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، چاروں صوبوں کو متاثرین کی امداد کے تعاون کی درخواست کی ہے ، اگر کوئی بڑی ڈیمانڈ ہے تو فنڈزریلیف کمیٹی موجود ہے ، اگر کچھ اشیاءکی ضرورت درکار ہوتو وزارت صحت کو مطلع کردیں تاکہ تمام تر ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔ تمام اداروں کے ساتھ ملکر قومی فریضے کو سرانجام دیں گے ، ہماری دعائیں تمام بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ بذات خود بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزارت صحت اپنے بہن بھائیوں کو مشکل کی گھڑی میں نہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت پٹیل نے کہا کہ پنجاب کے سیکرٹری سے میٹنگ میں بات چیت ہوئی ،انہوں نے اپنی ڈیمانڈ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی جی خان اور راجن پاور کی تمام تر ڈیمانڈ کو پورا کیا جائے گا ۔ ہم نے اس میں کوئی فرق نہیںرکھنا ، سیاست سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کرنی ہے ،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں