خیبر پختونخوا میں مذہب کی جڑیں ختم کرنے کیلئے نیازی کو حکومت دی گئی، فضل الرحمن

اسلام آباد (انتخاب نیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جے یوآئی نیازی فتنے پر آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھ سکتی،قانون سازی کے حوالے سے حکومت کا بنیادی ہدف انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں اصلاحات ہیں،کارکن سیلاب میں متاثرہ افراد کی آگے بڑھ کر خدمت کریں،حکومتوں کا انتظار نہ کریں۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہمیں کہا گیا کہ کے پی میں مذہب کی جڑیں ختم کرنے کے لئے نیازی کو حکومت دی گئی،ہمارے اکابر نے فتنوں کا مقابلہ گھروں میں بیٹھ کر نہیں بلکہ میدان عمل میں کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جو شخص کہے کہ اگر نیازی نمرود کو بھی کھڑا کرے تو میں اس کو بھی ووٹ دوں گا، اس قسم کی باتیں فتنے کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جے یوآئی نیازی فتنے پر آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھ سکتی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ علماء کی جماعت قرآن کریم کے دیئے گئے احکامات کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مجموعی سیاست میں تمام مسالک کے علماء متفق ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہماری جمہوریت کا تعین ہمارا آئین کرتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مملکت کی حکمرانی عوام کی تائید سے ہو لیکن طریقہ حکمرانی قرآن وسنت کی روشنی میں ہو۔ قانون سازی کے حوالے سے حکومت کا بنیادی ہدف انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں اصلاحات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا شوشہ چھوڑا گیا اس کے لئے کوئی مناسب طریقہ نہیں تھا اور اس میں نوے فیصد دھاندلی کا اندیشہ تھا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہماری تجویز تھی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو مناسب نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ افسر شاہی شرعی امور کو سنجیدہ لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں