بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم، ایک کروڑ سے زائد صارفین مستفید ہوں گے

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں پر لگائے جانے والے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس سے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین مستفید ہوسکیں گے۔دوحہ میں وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور نوید قمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم مہنگائی کے جن کو مل کر بوتل میں بند کریں، ہمیں آئندہ آنے والے وقتوں میں کامیابی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دو معاملات میں آپ سے بات کرنا چاہتا تھا، تاجروں کے حوالے سے فکسڈ ٹیکس لگایا گیا، جس سے چھوٹے تاجر بھی متاثر ہوئے اور پریشانی کا شکار ہوئے، ہماری حکومت کی منشا اور ہدایت تاجروں کی پریشانی نہیں تھی اس لیے نوٹس لے کر کمیٹی قائم کردی جو ذمہ داران کا تعین کرے گی مگر اس میں کچھ وقت لگے گا اور ٹیکس ختم ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں