نئی دہلی، نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی، بی جے پی کا ایک اور رہنما گرفتار
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نریندر مودی کے ساتھی نبی اکرمؐ سے متعلق ہتک آمیز رویے سے باز نہ آئے، بی جے پی کے ایک اور رہنما نے توہین آمیز بیان دے دیا۔بھارتی مسلمان حکمران جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے ہتک آمیز بیانات پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی مسلمانون کے شدید احتجاج پر بیان دینے والے ایم ایل اے راجا سنگھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔بھارت میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے تلنگانہ کے بی جے پی کے رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسی دوران پولیس نے راجہ سنگھ کو گرفتارکرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments


