کوئٹہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص، کوہلو میں بچی جاں بحق، چمن میں بچہ پانی میں ڈوب گیا

کوئٹہ، چمن، کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچستان میں مختلف حادثات واقعات میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق علمدار روڈ نیچاری میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال سے گھر منتقل کردی گئی۔ دریں اثناء چمن میں بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چمن کے علا قے آڈہ کہول میں بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔دریں اثناء کوہلو میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گر نے سے10سالہ بچی جاں بحق 2افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو کو ہلو کے علا قے ماوند میں طوفانی بارش کا کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 10سالہ بچی جاں بحق اور 2افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں