وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا جو بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ کریگا۔ایمرجنسی کنٹرول 24 گھنٹے امدادی سرگرمیوں کو مربوط بنانے اور عوام کے مسائل و مشکلات اور ضروریات سے آگاہی بھی حاصل کریگا۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے پی ڈی ایم اے اور تمام ڈپٹی کمشنروں کو سیلاب کی صورتحال سے کنٹرول روم کو آگاہ رکھنے اورنقصانات امدادی سرگرمیوں اور امدادی سامان کی ترسیل و تقسیم کے حوالے سے بھی کنٹرول کو معلومات فراہم کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمر جنسی کنٹرول رول سے عوام بھی براہ راست رابطہ کر کے اپنی مشکلات و مسائل شکایات اور ضروریات سے آگا ہ کرسکتے ہیں۔ایمرجنسی کنٹرول روم کے رابطہ نمبر0815-913029۔0612029، ای میل ایڈریس.com cmdu2019@outlookہے۔


