صدر ٹرمپ گرین لینڈ پر حملہ کرنے کے بجائے اسے خریدنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کانگرس ارکان کو بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ گرین لینڈ پر حملہ کرنے کے بجائے اسے خریدنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین کو اس علاقے کے حصول کے لیے ایک نیا اور تازہ منصوبہ دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مارکو روبیو نے یہ بات کانگریس کے دونوں ایوانوں کی مسلح سروسز اور خارجہ پالیسی کمیٹیوں کے اراکین کو دی گئی بریفنگ میں کہی۔ اگرچہ کانگریس کی یہ بریفنگ بنیادی طور پر وینزویلا پر مرکوز تھی، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ارکانِ کانگرس نے صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاﺅس چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کے حالیہ جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پہلی مدتِ صدارت سے ہی گرین لینڈ کے حصول میں دلچسپی رکھتے آئے ہیں۔
Load/Hide Comments


