بلوچستان کے محکمہ جیل نے بارش سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان کے محکمہ جیل نے بارش سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا، سیلابی ریلوں میں ڈوبی ڈیرہ مرادجمالی اور ڈیرہ اللہ یار جیلوں کے قیدی سبی منتقل کردئیے ،مچھ جیل کے راستے بندہونے کی وجہ زیر علاج قیدی کوئٹہ منتقل نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کرگیا ۔ محکمہ جیل خانہ جات کے ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد انے والے سیلابی ریلوں سے ڈیرہ مرادجمالی اور ڈیرہ اللہ یار کی جیلیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں ، ڈیرہ اللہ یار جیل ناقابل استعمال قرار دے دی گئی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی جیل میں تین فٹ پانی بھر جانے کے بعد دونوں جیلوں کے 180قیدیوں کو سبی منتقل کردیا گیا ،سنٹرل جیل مچ جانے والاراستہ پل ٹوٹ جانے کے وجہ سے بندہے ۔جیل ذرائع کے مطابق جیل کا ایک زیر علاج قیدی کوئٹہ منتقل نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کرگیاجبکہ مچ کو سوئی گیس،پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے مچ جیل میں کھانا پکانے میں مشکلات ہیں ، سنٹرل جیل خضدار میں بجلی کی عدم فراہمی سے مشکلات ہیں ،آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع کاسی نے بتایا کہ بارش سے پیدا صورتحال کے پیش نظر صوبے کے تمام جیلوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں جیلوں کو درپیش مسائل کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں